وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، مگر ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 84 پیسےکمی کے بعد 272 روپے 99 پیسے ہو گئی، جب کہ پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار ہے گی۔
اسی طرح مٹی کا تیل 7 روپے 19 پیسے سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے ہو گئی، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 20 پیسے تنزلی کے بعد 162 روپے 37 پیسے میں دستیاب ہو گا۔
یاد رہے کہ 31 جولائی کو حکومت نے یکم تا 15 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 48 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔