Follw Us on:

حافظ نعیم کا دورہ باجوڑ،بونیر: ’وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ امدادی آپریشن کو تیز کریں‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Jamaat e islaami
جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پیر بابا بونیر کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ حالیہ سیلابی تباہی سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا ہے اور متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سانحے کے فوری بعد ریسکیو اور ریلیف کا کام شروع کر دیا تھا اور اس دوران الخدمت کے رضاکار ظہور احمد ریسکیو آپریشن میں شہید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ امدادی آپریشن کو تیز کیا جائے اور مواصلاتی نظام اور بجلی کی بحالی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یقین دہانی کروائی کہ جماعت اسلامی نہ صرف فوری ریلیف بلکہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ قوم پر لگنا چاہیے، ہم اس مشکل گھڑی میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے باجوڑ میں متاثر علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی محبت میں بہت کچھ تباہ ہو گیا، اگر یہ محبتیں جاری رہیں تو مزید تباہی پھیلے گی۔

Hafiz naeem
پاکستان غیروں کی جنگ میں مزید اپنی تباہی کا متحمل نہیں ہوسکتا( فائل فوٹو)

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان غیروں کی جنگ میں مزید اپنی تباہی کا متحمل نہیں ہوسکتا،فوجی آپریشن کی نہ پہلے حمایت کی نہ آئندہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حالات حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چائیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس