Follw Us on:

واٹس ایپ کے ایسے بہترین فیچرز جو شاید آپ نہیں جانتے

مادھو لعل
مادھو لعل
Whatsapp
آپ بغیر میسج ڈیلیٹ کیے، غلطی کو درست کر سکتے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اربوں صارفین کے زیرِ استعمال ہے، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں موجود کئی فیچرز اور ٹرکس سے اکثر صارفین واقف ہی نہیں ہوتے۔

یہ ٹرکس نہ صرف آپ کا وقت بچا سکتی ہیں بلکہ آپ کے لیے ایپ کے استعمال کو بھی زیادہ آسان اور دلچسپ بنا سکتی ہیں۔ آئیے ان میں سے چند اہم فیچرز کے بارے میں جانتے ہیں۔

پیغام ایڈٹ کرنے کا فیچر

اب بھیجے گئے ٹیکسٹ میسجز کو 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ بغیر میسج ڈیلیٹ کیے، غلطی کو درست کر سکتے ہیں۔

بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو اسٹائل

واٹس ایپ پر آپ اپنے ٹیکسٹ کو مختلف اسٹائلز میں لکھ سکتے ہیں۔ بولڈ کے لیے text، اٹالک کے لیے text، اسٹرائیک تھرو کے لیے ~text~ اور مونو اسپیس کے لیے text کا استعمال کریں۔

غلطی سے ڈیلیٹ فار می کا حل

اگر آپ غلطی سے میسج کو “ڈیلیٹ فار می” کر دیں تو فوری طور پر اسکرین پر ان ڈو (Undo) کا آپشن آتا ہے، جس سے میسج واپس لایا جا سکتا ہے، مگر یہ موقع محض چند سیکنڈز کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

Whatsapp iii
اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے دو مرحلوں والی توثیق کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

موبائل ڈیٹا کی بچت

سیٹنگز میں جاکر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے اندر آپ میڈیا فائلز کے آٹو ڈاؤن لوڈ کو بند کرسکتے ہیں۔ اسی طرح واٹس ایپ کالز کے لیے یوز لیس ڈیٹا فار کالز آپشن کو آن کیا جا سکتا ہے۔

ڈیٹا بریک ڈاؤن اور اسٹوریج مینجمنٹ

واٹس ایپ میں ایک فیچر کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ زیادہ اسٹوریج کس کانٹیکٹ یا گروپ استعمال کر رہا ہے۔ وہیں سے آپ غیر ضروری ڈیٹا کلیئر بھی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، وجہ کیا بنی؟

ٹو اسٹیپ ویری فکیشن

اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے دو مرحلوں والی توثیق کا آپشن بھی دیا گیا ہے، جس میں چھ ہندسوں کا کوڈ اور ای میل شامل کی جاسکتی ہے۔

خود کو میسج بھیجنے کا فیچر

اب واٹس ایپ پر آپ خود کو بھی پیغام بھیج سکتے ہیں جو نوٹس یا ریمائنڈر کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

لاسٹ سین اور ریڈ رسیپٹس کا کنٹرول

پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر آپ اپنا “لاسٹ سین” مخصوص افراد سے چھپا سکتے ہیں اور “بلیو ٹِک” یعنی ریڈ رسیپٹس بھی بند کر سکتے ہیں۔

Whatsapp ii
دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ اپنی رئیل ٹائم لوکیشن 15 منٹ سے آٹھ گھنٹے تک شیئر کی جاسکتی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

کاسٹیوم نوٹیفکیشن اور میوٹ آپشن

کسی خاص کانٹیکٹ یا گروپ کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن سیٹ کیا جا سکتا ہے، جب کہ غیر ضروری گروپس یا چیٹس کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرنا بھی ممکن ہے۔

لائیو لوکیشن شیئرنگ

دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ اپنی رئیل ٹائم لوکیشن 15 منٹ سے آٹھ گھنٹے تک شیئر کی جاسکتی ہے۔

واٹس ایپ میں موجود یہ فیچرز آپ کی زندگی کو آسان، واٹس ایپ کے استعمال کو زیادہ محفوظ، مؤثر اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس