Follw Us on:

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی سیریز میں دو فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak afg
پاکستان نے سیریز میں پہلے افغانستان اور پھر گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کو شکست دی تھی۔ (فوٹو: کرک انفو)

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن نے تین ملکی سیریز میں حاصل ہونے والی دو فتوحات کو پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے نام کر دیا ہے۔

پاکستان نے سیریز میں پہلے افغانستان اور پھر گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کو شکست دی تھی۔

ان فتوحات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ کامیابیاں ان لوگوں کے لیے ہیں جو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی حفاظت اور حوصلے کے لیے دعا بھی کی۔

پاکستان کے مختلف علاقے حالیہ دنوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہیں۔

پنجاب کے کئی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صوبے میں سیلاب سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس