Follw Us on:

معافی مانگنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ مانگے،جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چرایا،علی امین گنڈا پور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ali amin gandapur government
معافی مانگنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ مانگے ، جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چرایا اور ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے ، علی امین گنڈا پور (فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ معافی وہ مانگتا ہے جو غلطی کرے، سوال یہ ہے کہ رانا ثناء اللہ کے گھر تک لوگ کیسے پہنچے اور فوجی اداروں کے گیٹ کیوں ٹوٹے، کوئی آنسو گیس کا شیل کیوں نہ چلا؟اگر معافی مانگنی ہے تو وہ اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چرایا اور ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے۔

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک فوج نے کسی قسم کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کی سفارش نہیں کی، مگر ماضی کے واقعات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔ ان کے مطابق، انہوں نے ڈائیلاگ کا آغاز کیا تھا مگر وہ آگے نہ بڑھ سکا، تاہم ایک وقت آئے گا جب سب کو احساس ہوگا کہ ملک کے لیے بیٹھ کر بات کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق ہماری پالیسی یہی ہے کہ پاکستان کا ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے۔ جو قوتیں حکومتیں لانے اور ہٹانے کا وطیرہ بنا چکی ہیں، یہ ان کا کام نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر 2018 میں کچھ ہوا تھا تو وہ بھی غلط تھا۔

Ali amin
اگر 2018 میں کچھ ہوا تھا تو وہ بھی غلط تھا: علی امین گنڈا پور(فائل فوٹو)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت دیگر جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی مگر دیگر جماعتیں کمیشن بنانے پر راضی نہیں ہوئیں۔

 انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کی دو اپریل کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی،اگر ملاقات ہوئی تو وہ انہیں قائل کریں گے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک بار بیٹھا جائے تاکہ ملک کی بہتری کے لیے راہ نکالی جا سکے۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ مخالف جماعتیں “ڈاکو اور چور” ہیں ، اس لیے ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے، تاہم وہ خود اس رائے کے قائل ہیں کہ کم از کم ایک بار بیٹھنے سے شاید بہتری کا راستہ نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جانتے ہیں کہ حکومت کون چلا رہا ہے اسی لیے وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر زور دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی کوئی حیثیت نہیں بچی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی حکومت میں ان کی شمولیت کو قبول نہیں کرتیں کیونکہ وہ بلیک میل کر کے اپنی باتیں منواتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی بار سمجھانے کے باوجود وہ بیانات دینے سے باز نہیں آتے۔

وزیراعلی ٰعلی امین گنڈاپور نےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق بار بار راشن دینے سے لوگ اپنے پاؤں پر نہیں کھڑے ہو رہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ وفاق دو سال کا بجٹ خیبرپختونخوا کے حوالے کرے تاکہ وہ اپنے عوام کو پانچ لاکھ روپے کے کاروبار دے سکیں۔

Ali amin gandapur's visit
سندھ سمجھتا ہے کہ اسے پانی کم مل رہا ہے تو آ کر بیٹھیں، ہم اپنے حصے کا  پانی بھی سندھ کو دینے کے لیے تیار ہیں ، علی امین گنڈا پور(فائل فوٹو)

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا خود دو ڈیم بنانے جا رہا ہے۔ انہوں نے سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بار بار سندھ پانی میں ڈوب جاتا ہے، اگر سندھ سمجھتا ہے کہ اسے پانی کم مل رہا ہے تو آ کر بیٹھیں، ہم اپنے حصے کا  پانی بھی سندھ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں : کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، تحفظات بات چیت سے دور کیے جائیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی صدارتی نظام کے حامی ہیں اور اگر ایسا نظام آیا تو وہ کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ نظام ان سے درست طریقے سے نہیں چل رہا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس