Follw Us on:

خیبرپختونخوا حکومت نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Afghanistan
امدادی سامان میں خیمے، ترپال، تکیے، رضائیاں اور کمبل شامل ہیں (فوٹو جیو نیوز)

خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے افغانستان میں حالیہ زلزلہ کے لیے سامان بھیجا گیا ہے جس میں خیمے، ترپال، تکیے، رضائیاں اور کمبل شامل ہیں، جب کہ دو ٹرک دوائیوں کے بھی متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے آفس میں سامان بھیجنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری شہاب علی اور افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری شہاب علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ دو دن پہلےافغانستان میں شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک 1411 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،جب کہ  افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے 3,251 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔

Earthquake
زلزلے کے بعد برطانیہ نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی کوششوں کے لیے دس لاکھ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : افغانستان زلزلہ: ہلاکتیں 1400 سے تجاوُز کر گئیں، ملبے تلے افراد کی تلاش جاری

زلزلے کے بعد برطانیہ نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی کوششوں کے لیے دس لاکھ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرین کو طبی امداد اور ضروری سامان فراہم کیا جا سکے، چین نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،جب کہ انڈیا نے ایک ہزار فیملی ٹینٹ اور 15 ٹن خوراک کنڑ بھیج دی ہے اور مزید امداد بھی روانہ کر رہا ہے۔

افغانستان میں اس سے پہلے بھی جان لیوا زلزلے آتے رہے ہیں، خاص طور پر ہندوکش کے علاقے میں جہاں انڈین اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس