پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے صدر سید محسن گیلانی کی قیادت میں باضابطہ طور پر ایک نئے لوگو کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے قومی تشخص اور ورثے کی زیادہ درست عکاسی کرنا ہے۔
صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابقہ لوگو پاکستان کے قومی وقار کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا تھا اور نہ ہی پاکستان کی روح، ثقافت یا عالمی امیج کی نمائندگی کرتا تھا۔ اس لیے ایک ایسی شناخت کی سخت ضرورت پڑی جو ہماری میراث اور ہمارے مستقبل کے عزائم دونوں سے مطابقت رکھے۔
پی ایف ایف کے لوگو کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا فیصلہ پاکستان کی فٹ بال کی خواہشات کے لیے ایک جدید اور نمائندہ علامت کے لیے سپانسرز کی توقعات کے مطابق ہے۔ نئے لوگو کی باضابطہ طور پر ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔
لوگو پاکستان میں فٹ بال کو زندہ کرنے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی شبیہہ کو مضبوط بنانے کے پی ایف ایف کے وسیع تر مشن میں بھی ایک قدم آگے ہے۔