Follw Us on:

 اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (45)
عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی اسٹاکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ (تصویر: دنیا نیوز)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار رہی جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خبر رساں اشاعتی ادارہ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق کاروبار کے ابتدائی سیشن میں انڈیکس 645.62 پوائنٹس یا 0.41 فیصد بڑھ کر 156732.92 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔

حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل مثبت زون میں نظر آئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اس وقت آئی جب مضبوط کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور امریکا کے درمیان 500 ملین ڈالر کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد کرٹیکل منرلز کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہے۔

یہ معاہدہ وزیراعظم ہاؤس میں یو ایس اسٹریٹجک میٹلز اور پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے درمیان دستخط کیا گیا۔

Featured image (2) (46)
اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اس وقت آئی جب مضبوط کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔ (تصویر: آج نیوز)

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2025 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پیر کو ‘کے ایس ای’ 100 انڈیکس میں 1810 پوائنٹس یا 1.17 فیصد اضافے کے ساتھ 156087.31 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی اسٹاکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا جس کی وجہ امریکا میں شرح سود میں کٹوتی کی توقعات تھیں۔

امریکا کے فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ ہفتے شرح سود میں کمی کی توقعات نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔

مزید براں جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا وسیع ترین انڈیکس منگل کو ابتدائی تجارت میں 0.2 فیصد بڑھ گیا۔

توقع ہے کہ امریکا کے روزگار اعداد و شمار کے بعد فیڈرل ریزرو 25 بیسس پوائنٹس کی شرح میں کمی کرے گا۔

واضع رہے کہ اس کے بعد سرمایہ کاروں کی نظر اب اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا فیڈ مزید 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس