Follw Us on:

پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع، کون کون مستَعفی ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (93)
سینیٹر علی ظفر نے اطلاعات و نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔ (تصویر: ڈان نیوز)

پاکستان تحریک انصاف ‘پی ٹی آئی’ کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کے ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر محسن عزیز نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر علی ظفر نے اطلاعات و نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے پانچ قائمہ کمیٹیوں کے لیے استعفیٰ پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو ارسال کیا ہے، جو اسے چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر یہ استعفیٰ دیا ہے اور موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے قائمہ کمیٹیاں بے سود ہو چکی ہیں۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بھی اپنے استعفے میں کہا کہ وہ احتجاجاً پانچ قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دیا گیا ہے۔

Featured image (2) (94)
اس سے قبل سینیٹر محسن عزیز نے بھی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ (تصویر: ایکسپریس نیوز)

ذیشان خانزادہ نے بطور چیئرمین کمیٹی اوورسیز پاکستانی، اور ممبر سینیٹ کی خارجہ، فنانس اینڈ ریونیو، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔ اسی طرح سینیٹر دوست محمد نے بھی حکومتی یقین دہانیوں، انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، غربت مٹاؤ اور ریلوے کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

مزید یہ کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس سے قبل سینیٹر محسن عزیز نے بھی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضع رہے کہ پی ٹی آئی کے 51 ارکانِ قومی اسمبلی نے بھی اپنے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیے ہیں، جن میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر بھی شامل ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ابھی تک ان استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ حکومت کی جانب سے سپیکر کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس