Follw Us on:

صدر آصف علی زرداری چین کے دس روزہ سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistan president & chinese president handshaking
صدر آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر 2025 تک چین کا دس روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔(فائل فوٹو)

وزارت خارجہ کے مطابق چین کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر 2025 تک چین کا دس روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران صدر چینگڈو، شنگھائی اور سنکیانگ ایغور کا دورہ کریں گے اور وہاں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جہاں وہ پاک چین اقتصادی راہداری اور مستقبل کے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کی روایت کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا دورہ قطر: ’پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے‘

اس موقع پر باہمی مفادات کے بنیادی امور پر حمایت کی تجدید، اقتصادی و تجارتی تعاون بشمول سی پیک کو فروغ دینے اور علاقائی امن، ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس