Follw Us on:

خاران میں خانہ بدوشوں کے کیمپ پر حملہ، چار افراد جاں بحق، چار اغوا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Khana badosh
خاران میں خانہ بدوشوں کے کیمپ پر حملہ، چار افراد جاں بحق، چار اغوا (فوٹو گوگل)

بلوچستان کے ضلع خاران کے دور افتادہ پہاڑی علاقے خوکاب میں نامعلوم مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کے کیمپ پر حملہ کر کے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو قتل اور مزید چار کو اغوا کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد کا کہنا تھا کہ ہلاک اور اغوا ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں اور ان کا تعلق محمد حسنی بلوچ قبیلے کی ذیلی شاخ سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح خاران شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق میں تحصیل پتکن کے پہاڑی علاقے خوکاب میں پیش آیا۔ مقتولین میں جنگی خان، صاحب خان، نصرت عرف اشرف ولد نیک محمد اور ان کے رشتہ دار ثنا اللہ پیری شامل ہیں، جو خانہ بدوشوں کے خیموں میں رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد صابر اور مقتول ثنا اللہ کے تین بھائیوں، بہادر خان، نوکر خان اور احمد خان کو اغوا کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث پولیس کو واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی، تاہم حکام نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کے بیانات قلم بند کر لیے۔ متاثرہ خاندان نے کسی کو ملزم نامزد نہیں کیا۔

Balochistan police
مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث پولیس کو واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔ (فوٹو گوگل)

ڈپٹی کمشنر کا مطابق علاقے میں قبائلی تنازعات موجود ہیں لیکن واقعے کی اصل وجوہات فی الحال واضح نہیں۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے جن میں قبائلی دشمنی اور دہشت گردی کے امکانات بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعہ بلوچستان کے حساس اضلاع میں سیکیورٹی کے سنگین چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال, ’یہ صوبے کی کامیاب ترین ہڑتال تھی

واضح رہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے بلوچستان کے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تعطل کا شکار ہے، جب کہ صوبائی حکام کے مطابق  یہ فیصلہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ انٹرنیٹ  کی بندش سے طلبا، کاروباری حضرات، فری لانسرز اور عام شہریوں کی بڑی تعداد  متاثر ہو رہی ہے۔ بینکنگ سروسز، آن لائن کلاسز، سرکاری و نجی دفاتر کی رابطہ کاری، اور معلومات تک رسائی میں شدید رکاوٹ آرہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس