Follw Us on:

علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور سفارتی پاسپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ali amin
علی امین گنڈا پور کا سفارتی پاسپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع (فوٹو فائل)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے اور سفارتی پاسپورٹ کے حصول کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں وفاقی حکومت، ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن، نادرا، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا میں غیر ملکی ڈرامے بانٹنے پر سزائے موت دی جارہی ہے، یو این رپورٹ

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انہوں نے سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کے لیے متعلقہ محکمے سے رجوع کیا تھا، تاہم محکمہ نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں اور انہیں سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے جائیں تاکہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کے لیے بیرون ملک سفر کرسکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس