یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔
ابو ظہبی میں ایشیا کپ 2025 کے ساتویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹس کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔
یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21 اور ہرشت کوشک 19 رنز بنانے میں کامیاب رہے، جب کہ آصف خان دو اور دھروو پراشر ایک اور راہول چوپڑا بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے دو، جب کہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں 130 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ عمان کے کپتان جتیندر سنگھ 20 ، اریان 24 اور وکٹ کیپر ویناک شوکلا 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے، جب کہ باقی پوری ٹیم میں سے کوئی بھی کھالڑی ڈبل فگر میں داخل نا ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ 2025: ہانگ کانگ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے اپنی اسپن گیندبازی سے عمان کے بلے بازوں کی ایک نا چلنے دی ،انہوں نے چار کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم واپس بھیجا۔
دیگر گیندبازوں میں حیدر علی اور محمد جواد نے دو دو، جب کہ محمد رُحد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے ابتدائی میچ ہارئی ہوئی ہیں۔