Follw Us on:

ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، ایمان مزاری کے لائسنس کی منسوخی کے لیے ریفرنس دائر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iman mazari
ایمان مزاری کا وکالت کا مستقل لائسنس منسوخ کیا جائے۔ (فوٹو: گوگل)

معروف وکیل اور سماجی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس اسلام آباد بار کونسل میں دائر کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کا وکالت کا مستقل لائسنس منسوخ کیا جائے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بار کونسل اس ریفرنس کا جائزہ لے گی اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو ایمان مزاری کو سخت قانونی نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری ایک نمایاں وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ وہ متعدد بار حکومتی پالیسیوں اور ریاستی اداروں پر کھل کر تنقید کر چکی ہیں۔

Iman mazari ii
ایمان مزاری ایک نمایاں وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کی سخت گفتگو بعض اوقات قانونی حدود سے متجاوز ہو جاتی ہے، جب کہ حامیوں کے مطابق وہ صرف شہری آزادیوں اور آئین کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ آج ای سی ایل کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہ ہو سکیں، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: 2025 کے سیلاب کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دس روز میں مکمل ہوگا، احسن اقبال

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی غیر حاضری اور لائسنس منسوخی کے ریفرنس کا ایک ساتھ سامنے آنا صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ محض ایک وکیل کا نہیں بلکہ وکلا برادری کے لیے بھی ایک بڑا ٹیسٹ کیس ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس