پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی واپسی کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس میں خریدی گئی ٹکٹوں کو اس پالیسی کے تحت ریفنڈ کرا سکتے ہیں۔جس کا اطلاق رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر ہوگا۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جو مسافر ریلوے کے پوائنٹ آف سیل (POS) سے ٹکٹ خریدتے ہیں وہ ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل منسوخ ہونے پر 90 فیصد تک ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
اگرٹکٹ روانگی سے 24اور48 گھنٹوں کے درمیان منسوخ کر دی جائے تو رقم کا 80فیصد واپس کر دیا جائے گا، اور اگر روانگی کے 24 گھنٹے کے اندر منسوخ کردی جائے تو، 70 فیصد رقم واپس کر دی جائے گی۔
اگرٹرین کی روانگی سے 2 گھنٹے پہلے ٹکٹ منسوک کر دی جائے تو 50 فیصد رقم واپس کی جائے گی،اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو تو مکمل رقم کی واپسی فراہم کی جائے گی۔
پوائنٹ آف سیل ٹکٹوں کے لیے رقم کی واپسی صرف متعلقہ کاؤنٹرز پر دستیاب ہوگی جہاں سے ٹکٹ خریدے گئے تھے۔
خیال رہے کہ رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے، مسافروں کو اصل ٹکٹ اور اپنے شناختی کارڈ کی ایک کاپی جمع کرانی ہوگی، جس کے بعد انہیںمنسوخ شدہ سلپ اور رقم کی واپسی ملے گی۔
پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹکٹوں کے لیے، رقم کی واپسی صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے کی جا سکتی ہے جو ادائیگی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اسی رقم کی واپسی کی پالیسی آن لائن ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی رقم کی واپسی جاری نہیں کی جائے گی، لیکن اگر منسوخی روانگی سے 90 منٹ پہلے ہوتی ہے، تو 50% ریفنڈ دیا جائے گا۔