زندگی کے مسائل اور ذہن پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، بڑھتی مہنگائی، کم ہوتی آمدن، ملازمت کے مسائل اور سیاسی افراتفری جیسے معاملات ذہنی دباؤ میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہے ہیں، لیکن گھبرائیں مت، آپ کے پاس خود اعتمادی پیدا کرنے اور اس کو بڑھانے کے بہت سے مواقع ہیں۔
کچھ عملی تجاویز ہیں جنہیں اپنا کر اپنے آپ کوموٹیویٹ رکھا جاسکتا ہے۔ مثبت سوچ اپنائیں، چھوٹے ہدف بنائیں، خود کو وقت دیں اور اپنے حلقہ احباب کو مضبوط کریں۔
یاد رکھیں، اسٹریس وقتی ہوتا ہے، لیکن آپ کی خود اعتمادی ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ رہتی ہے۔ سٹریس کی وجہ سے اپنی مستقل خود اعتمادی کو نقصان نہ پہنچائیں۔