اپریل 5, 2025 12:36 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

چیمپئنز ٹرافی کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، چند ہی لمحوں میں تمام ٹکٹیں فروخت

دانیال صدیقی
دانیال صدیقی
چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی خریداری کیلئے شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئیں

پاکستان میں کرکٹ کے دیوانوں کا جوش عروج پر ہے چیمپئن ٹرافی 2025 کا بخار اب شائقین کے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور خاص طور پر کراچی میں یہ بخار ایک نئی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئن ٹرافی 2025 کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹکٹوں کی طلب بے پناہ بڑھ چکی ہے۔

چیمپئن ٹرافی کا ایونٹ پاکستان میں ہونے کے بعد شائقین کا جوش کسی حد تک بے قابو ہو چکا ہے۔ کراچی میں ہونے والے اس میچ کے ٹکٹوں کی فروخت نے اس شہر کو مچل کر رکھ دیا ہے۔

سب سے پہلے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی تھی اور چند ہی گھنٹوں میں 40 فیصد ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔ خصوصاً پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے مہنگے ترین ٹکٹ سب سے پہلے ہاتھوں ہاتھ بک گئے، جس سے لوگوں میں شدید بے چینی اور افراتفری دیکھنے کو ملی۔

اس کے بعد کل شام 4 بجے سے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی۔ صرف 2 گھنٹوں کے اندر اندر، بیشتر ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ ایک طرف شائقین ٹکٹوں کے حصول کے لیے لائینوں میں کھڑے ہوئے تو دوسری طرف کرکٹ بورڈ نے کمپنیز کو یہ ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹکٹوں کی ترسیل کریں۔

جیسے ہی ٹکٹوں کی ترسیل شروع ہوئی، شائقین کی بے تابی اور بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق نجی کورئیر کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ 10 سے 15 منٹ کے اندر ٹکٹیں پہنچا دیں گے، جس سے شائقین کی امیدوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخرکار فیصلہ کیا کہ وہ 1500 اضافی ٹکٹس فینز کے لیے مختص کریں گے جوکہ کچھ ہی دیر میں فروخت ہو جائیں گے۔

ایسے میں میچ کی دلچسپی اور اس کے حوالے سے آنے والی خبریں شائقین میں مزید جوش پیدا کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 2025 کی چیمپئن ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو حاصل ہوئی ہے اور یہ ایونٹ پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ اس سے پہلے چیمپئن ٹرافی کی میزبانی انگلینڈ نے کی تھی، جب پاکستان نے ہندوستان کو شکست دے کر چیمپئن ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اب 19 فروری کو کراچی میں ایک نیا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جس میں شائقین کا جوش و جذبہ کسی سے بھی کم نہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا یہ میچ کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سخت سکیورٹی: محکمہ داخلہ نے منظوری دے دی

دانیال صدیقی

دانیال صدیقی

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس