Follw Us on:

آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

افضل بلال
افضل بلال
champions Trophy Umpires
آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان (رچرڈ کیٹل برگ اور رچرڈ النگورتھ) / آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے جن میں ایک پاکستانی امپائر بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ‘آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025’ کے لیے 15 میچ آفیشلز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میگا ایونٹ کے مقابلے دنیائے کرکٹ کے 4 مشہور میدانوں میں منعقد ہوں گے۔

میگا ایونٹ میں 12 امپائرز اور 3 میچ ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔ امپائرز میں 6 امپائرز وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں بھی فرائض سرانجام دیے تھے۔ انگلینڈ میں ہونے والی گزشتہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرنے والے رچرڈ کیٹل بورو بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہیں۔

ان کے ساتھ دیگر امپائرز میں کرس گفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ النگورتھ، پال ریفل اور روڈ ٹکر بھی شامل ہوں گے جو 2017 کے ٹورنامنٹ میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔ کسی بھی سری لنکن امپائر کی جانب سے سب سے زیادہ (132) ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے کمار دھرماسینا بھی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 میں امپائرنگ فرائض سرانجام دینے والے مائکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، ایلکس وارف اور جوئل ولسن بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے امپائرنگ پینل کا حصہ ہوں گے۔

مزید براں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز میں شامل ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پائی کرافٹ چیمپیئنز ٹرافی کے میچ ریفریز پینل میں شامل ہوں گے۔ ڈیوڈ بون چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے میچ ریفری تھے اور رنجن مدوگالے چیمپیئنز ٹرافی 2013 کے فائنل کے بعد واپسی کر رہے ہیں جبکہ اینڈریو پائی کرافٹ بھی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کا حصہ تھے۔

آئی سی سی کے سینئر مینیجر برائے امپائرز اور ریفریز شان ایزی کا کہنا ہے کہ “ہم آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انتہائی قابل اور تجربہ کار میچ آفیشلز کے اس پینل کے اعلان پر خوش ہیں۔ ان کی مشترکہ مہارت اور تجربہ اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا کہ ٹورنامنٹ خوش اسلوبی سے منعقد ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ہمیشہ ایسے باوقار ایونٹس کے لیے سب سے زیادہ مستحق آفیشلز کی تقرری کی کوشش کرتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ گروپ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ ہم ان سب کے لیے ایک یادگار ٹورنامنٹ کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔”

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ آفیشلز کی فہرست

امپائرز: کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل بورو، احسن رضا، پال ریفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف اور جوئل ولسن۔

میچ ریفریز: ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پائی کرافٹ۔

اس میں تو کوئی شبہ نہیں کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 ایک سنسنی خیز ٹورنامنٹ ہو گا، یہ آفیشلز مقابلے کے دوران اعلیٰ معیار کی شفافیت اور دیانت داری کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

افضل بلال

افضل بلال

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس