April 19, 2025 12:27 pm

English / Urdu

Follw Us on:

’جیتو بازی کھیل کے‘ چیمپئنز ٹرافی کا گانا آگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل سانگ کا پرومو ریلیز کر دیا،عاطف اسلم کی سریلی آواز میں ‘جیتو بازی لڑ کے’ ترانے کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے، ترانہ کل 7 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آفیشل ترانے کا پرومو ریلیز کردیا ہے۔

ایکس پر جاری کردہ پرومو کے کیپشن میں آئی سی سی نے لکھا ہے کہ  ‘ایک مشہور ٹورنامنٹ کے ساؤنڈ ٹریک کے لیے ایک افسانوی آواز پیش ہے،  7 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل سونگ ریلیز کیا جائے گا۔’

ایکس صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صارفین نے سانگ کی آواز، معیار  اور اندازوغیرہ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ تمام پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ شائقین سے گزارش ہے کہ کرکٹ  کی وجہ سے عاطف سے نفرت کرنا چھوڑ دیں۔ اس نے محض ترانہ گایا ہے، آپ اپنی ٹیم کی دشمنی میدان میں دیکھائیں ، گلوکار کی طرف نہیں۔ اسپورٹس مین شپ کا اظہار کریں اور فضول حرکتوں سے اجتناب کریں۔

 

ایک صارف نے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم ایک لیجنڈری آواز کے ساتھ ایک لیجنڈ گلوکار ہیں اور بدقسمتی سے پھر خوش قسمتی سے ان کا تعلق پاکستان سے ہے، پاکستان کو شاباش۔

 

 

 

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ میں پاکستانی پرچم اور دیگر قومی جھنڈوں کے حوالے سے ہندوستان کا ایک برابر سائز کا جھنڈا ویڈیو میں دیکھ سکتا ہو، لیکن اس کے برعکس 2023 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ویڈیو میں پاکستانی پرچم کو دوسرے پرچموں کے حوالے سے چھوٹا دکھایا گیا تھا۔

ایک اور صارف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب اگر یہ گانا اچھا نہ ہوا تو اسکواڈ کی معافی مل سکتی ہے، مگر اس کی نہیں ملے گی۔

ایک صارف نے سانگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹرز کے لیے یہ ایک زبردست گانا ہےاور آواز لاجواب ہے۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ترانے میں عاطف کی شمولیت یقینی طورپر ٹورنامنٹ میں ایک خاص ٹچ شامل کرے گی۔

عاطف اسلم کو لانے کے لیےواقعی ایک زبردست اقدام کیا گیا ہے، ان کی جادوئی آواز سے پیار ہےاور اب مزید چیمپئنز ٹرافی کے ترانے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

 

ایک صارف کو عاطف کے نئے ترانے نے ماضی کی یاد دلا دی۔ اس نے لکھا کہ عاطف اسلم کی آواز

 

بہت پیاری ہے، مجھے یاد ہے جب انھوں نے 2017 میں ‘ٹائیگر زندہ ہے’فلم میں گانا گایا تھا ‘دل دیاں گلاں’، جو میں آج بھی لوپ میں چلاتا ہوں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس