Follw Us on:

”پی ٹی آئی ٹولہ صرف یوم سیاہ ہی منا سکتا ہے” عظمیٰ بخاری کا احتجاج پر جواب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پنجاب حکومت نے پانچ اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے( فائل فوٹو)

وزیرِاطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹولہ صرف یومِ سیاہ ہی منا سکتا ہے اور وہ منا رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ پنجاب حکومت عوام کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے احتجاج کا کہا تھا، لاہور کے کسی بھی حلقے میں دکھا دیں، ان کے کتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو جماعت یومِ سیاہ منا رہی ہے، خیبر پختونخوا میں اس کی اپنی حکومت ہے، وہاں پر عوام کو کیا ملا ہے؟

بانی پی ٹی کی سزاؤں  پر کسی نے احتجاج نہیں کیا ہے۔

اب عوام کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، انھیں پی ٹی آئی کے احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہمارے بچوں کو فتنہ فساد کی نہیں، بلکہ اسکالر شپس کی ضرورت ہے۔

انھوں نے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والی تقریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل وزیرِاعظم نے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، تقریب کو عوام نے انجوائے کیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب چیمپئینز ٹرافی کی سکیورٹی خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ عوام کو فتنہ فساد کی ضرورت نہیں، کھیل کے میدان آباد ہونے چاہییں۔

پی ٹی آئی ٹولہ صرف یومِ سیاہ ہی منا سکتا ہے اور وہ منا رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام کو پی ٹی آئی  کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملی ہیں۔ پی ٹی آئی خود تو روتی ہے، پاکستان کو بھی رولانا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ ٹولہ ہر وقت یومِ سیاہ مناتا ہے اور یہ یومِ سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔ قوم یومِ ترقی منا رہی ہے اور یہ یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔

وزیرِاطلاعات نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب ہمیشہ ناراض رہتے ہیں اور میں مزید گورنر پنجاب کے بارے میں سخت الفاظ نہیں بولنا چاہتی۔

صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے، ان کے نئے پارٹی صدر نے ٹیکس کا پیسہ مانگ لیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ‘گنڈا پور یہ بتائیں کہ ایک سال میں ان کی حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا ہے؟’ کتنے دکھ کی بات ہے کہ آج صوابی کے جلسے میں سرکاری ملازمین کا بھرپور استعمال کیا جائے گا، جہاں زہریلی تقریروں کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

گفتگو کے اختتام میں انھوں نے کہا کہ آج کل خطوط کا موسم ہے اور خطوط کے معاملے پر میں کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس