Follw Us on:

جو لوگ فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں ان کی خود 190 ملین پاؤنڈز کی چوری نکل آئی، عطا اللہ تارڑ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جو لوگ فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں ان کی خود 190 ملین پاؤنڈز کی چوری نکل آئی

آج یوم تعمیر و ترقی کیی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حلقے کے عوام کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو تسلیم کر رہے ہیں اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، اور ملک بھر میں یوم تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو جاتا ہے جن کی قیادت میں ملک نے سنگین اقتصادی مشکلات کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے شہداء کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت پاکستان کی معیشت دوبارہ درست راستے پر گامزن ہوئی۔

آخر میں، وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں ان کی خود 190 ملین پاؤنڈز کی چوری سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور ان کی بھرپور کوششوں کی بدولت ملک نے ترقی کی راہ اختیار کی ہے۔

اس تقریب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مزید  پڑھیں: “حکومت عوام کی مشکلات سے باخبر ہے” خواجہ آصف

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس