April 19, 2025 10:52 pm

English / Urdu

Follw Us on:

تہذیب کے رنگ بکھیرتا ’کراچی ادبی میلہ‘

زین اختر
زین اختر

کراچی میں سولہواں ادبی میلہ سات سے نو فروری کو سجایا گیا۔  ادب، ثقافت، تہذیب، معیشت، فن اور موسیقی  کو اپنے اندر سموئے یہ میلہ لوگوں کو تین دن جاری رہا۔

میلے میں پاکستان سمیت دنیا کے مایہ ناز لکھاری اور فنونِ لطیفہ میں مہارت رکھنے والے شامل ہوئے۔

افتتاحی تقریب میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی، انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ثقافتی تنوع اور قدیم تاریخ اپنے اندر بھرپور کشش رکھتی ہے۔

اس ادبی میلے میں جہاں کتابیں ہیں، آرٹ کی نمائش ہے، وہیں معیشت، سیاست اور سفارت کاری جیسے موضوعات پہ بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ میلے میں موسیقی اور رقص نے بھی اپنے رنگ یوں بکھیرے کہ شائقین جھوم اٹھے،  ادبی میلے میں بین الاقوامی مندوبین بھی مختلف سیشنز میں موجود تھے۔

کراچی ادبی میلے میں ایک گوشہ لنکن کارنر کے نام سے بھی مختص کیا گیا، جہاں بچوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مختلف سرگرمیاں ہوئیں، جہاں شرکا کھیلوں، کتابوں اور تعلیمی معلومات سے مستفید ہوئے۔

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس