Follw Us on:

’فلسطینیوں پر مظالم کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے‘ حافظ نعیم کا او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد

امیر جماعت اسلامی نے فلسطین پر امریکی صدر ٹرمپ کی غیر سنجیدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا رویہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ جیسا ہے، اسرائیلی فوج کا بچوں کو نشانہ بنانا عالمی جنگی جرم ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مظالم کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، امریکا کی حمایت کے بغیر اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم نہیں کر سکتا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل کو شکست دی، یہ امریکہ کی بھی شکست ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اوآئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے، مسلم ممالک کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے، امریکہ اگر اسرائیلیوں کا اتنا حمایتی ہے تو انہیں نیویارک میں بسا دے۔

مزید یہ کہ امریکی عوام خود امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کے ذمہ دار نیتن یاہو کو امریکہ میں پروٹوکول سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کی رپورٹس میں یہ الارمنگ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی آرمی نے سنیپرز کے ذریعے سے بچوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا ہے۔ اس سے ان کی سفاکی اور درندگی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
جمہوریت کا دعویدارامریکہ صہیونیت کے ایجنڈے کو سپورٹ کر رہا ہے۔ 15 مہینے میں فلسطینیوں کے قتل عام کو امریکہ کی مکمل سپورٹ حاصل رہی ہے۔

ہم حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاریخی مزاحمت کی اور اسرائیل کو شکست سے دوچار کر دیا۔

اسرائیل کی یہ شکست درحقیقت امریکہ کی شکست ہے اور قابل مذمت میں امریکہ اور اسرائیل جس نے اس بے دردی سے انسانیت کو کچلا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ کو خریدنے نہیں جار ہے، غزہ امریکا کے ماتحت ہوگا، ٹرمپ

جس طرح سے امریکہ بدمست خونی ہاتھی بن چکا ہے، عالمی برادری کو سامنے ا کر اسے روکنا پڑے گا اور اس میں مسلم ممالک کو پیشرفت کرنی ہوگی۔

عرب ممالک اور مسلم ممالک کی طرف سے بحیثیت مجموعی جو رد عمل ہے وہ قدر ہے لیکن صرف موقف سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے او ائی سی کا اجلاس ہونا چاہیے۔

‘بلکہ ایک گریٹر سمٹ ہونا چاہیے جس میں تمام مسلم ممالک اور لائک مائنڈڈ ممالک کو شامل کیا جائے۔ وہ تمام ملک جنہوں نے اسرائیل کی مذمت کی ہے اور فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے چاہے وہ یورپی ممالک ہوں یا اس میں لاطینی امریکہ کے لوگ ہو یعنی پوری دنیا سے جو ملک بھی اس پورے عمل میں فلسطینیوں کے موقف کی تائید کرتے ہیں اوراسرائیل کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، ان سب کا اجلاس بلانا چاہیے’۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی حکومت کو کوئی بڑا قدم اٹھانا چاہیے۔

ترک صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید

حافظ نعیم الرحمان نے ترکیے کے صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ اس موقع پر پاکستان اور ترکی کی جانب سے فلسطین کے مسئلے پر ایک مضبوط موقف سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری جنگ میں جو نقصان بھی اہل غزہ اور ویسٹ بینک میں فلسطین کے لوگوں کا ہوا ہے وہ جنگ کے تاوان کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل سے لیا جانا چاہیے۔

اور بین الاقوامی سطح پر ان پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ اس پوری جو تعمیرنو کا خرچہ وہ لوگ برداشت کریں جنہوں نے یہ تباہی پھیلائی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو وہ اسرائیل کو نیویارک یا واشنگٹن کے قریب میں بسائیں تاکہ امریکہ کے لوگوں کو بھی پتہ چل جائے کہ یہ کس طرح کی مخلوق ہے جس نے پوری دنیا کے ان کو تاراج کیا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حال ہی میں پاکستان آنے والے آئی ایم ایف کے وفد کے متعلق بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو عدلیہ تک رسائی دینا ہماری خود مختاری اور ہماری قومی وقار کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو چچا بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کر رہے ہیں اور تمام اخبار اور میڈیا چینلز میں ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان کی پوری معیشت بہترین ہو گئی ہے، مہنگائی ختم ہو گئی ہے تو ہمیں یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ مہنگائی کہاں ختم ہوئی ہے؟؟

چینی جو 128 روپے کلو دی وہ 160 روپے کلو مل رہی ہے رمضان المبارک بالکل قریب ہے اور لوگ پریشان ہیں کہ یہ کہاں تک جائے گی؟

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس