Follw Us on:

کرپٹو کرنسی: مالیاتی نظام کا مستقبل یا ایک خطرناک جوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کرپٹو کرنسی، خاص طور پر بٹ کوائن، نے عالمی مالیاتی نظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے مگر اس کی اتار چڑھاؤ والی نوعیت خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہے۔

 2009 میں ستوشی ناکاموتو نے بٹ کوائن تخلیق کیا، جس کی قیمت اس سال ایک لاکھ ڈالر سے بھی اوپر جا پہنچی ہے اور دنیا بھر میں 5,300 سے زیادہ کرپٹو کرنسیز گردش کر رہی ہیں۔ تاہم، اس کی غیر مرکزی نوعیت اسے دھوکہ دہی کا شکار بناتی ہے، کیونکہ کوئی مرکزی ادارہ اس کی قیمت کو مستحکم نہیں کرتا۔

 ایپلیکیشنز کے ذریعے کرپٹو کرنسی کا لین دین ہوتا ہے، جو بلاک چین نیٹ ورک سے جڑا ہوتا ہے۔ ایل سلواڈور جیسے ممالک میں اسے قانونی حیثیت حاصل ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ روایتی کرنسیز اور قیمتی دھاتوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

اس کے غیر قانونی ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری میں خطرات ہیں اور اس سے متعلق کوئی قانونی دعویٰ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس