اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ حکومتی قرض کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے دسمبر 2024 میں 1284 ارب روپے قرض لیا، جس کے بعد مقامی قرض 49 ہزار 883 ارب روپے ہو گیا۔
نجی نشریاتی ادارے جیو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024 میں حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا اور دسمبر 2024 تک حکومتی قرضوں کا اسٹاک 71647 ارب روپے ہو گیا۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک حکومت کا قرض 9.9 فیصد بڑھا ہے اور حکومت کا مقامی قرض سال 2024 میں 17.1 فیصد بڑھ کر 49883 ارب روپے ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض سال 2024 میں 3.7 فیصد کم ہو کر 21764 ارب روپے ہو گیا۔ مزید یہ کہ پہلی ششماہی میں حکومت کا مقامی قرض 2723 ارب جبکہ بیرونی قرض 10ارب روپے بڑھا ہے۔