Follw Us on:

چچا بھتیجی کا رشتہ قائم رہے مگر وزیرِاعظم باقی صوبوں پر بھی نظرِِ کرم کریں، ترجمان سندھ حکومت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وزیراعظم کو ریاست کے لیے والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ (فوٹو: گوگل)

ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ کا کہنا ہے کہ چچا بھتیجی کا رشتہ قائم رہے، لیکن وزیرِاعظم سے درخواست ہے کہ باقی صوبوں پر بھی نظرِ کرم کریں۔

نجی خبررساں ادارے ڈان کے مطابق ترجمان سندھ حکومت اور میئر سکھر ارسلان شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز محض 2 حادثات میں سندھ کے 16 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، جن پر مہنگی گاڑیوں کا چلنا بھی دشوار ہے، لیکن شاید وفاق نے سندھ کو نقشے سے علیحدہ کر دیا ہے۔

میئر سکھر نے کہا ہے کہ چچا بھتیجی کا رشتہ قائم رہے، لیکن وزیرِاعظم سے درخواست ہے کہ باقی صوبوں پر بھی نظرِ کرم کریں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے شہری ڈمپرز کے نشانے پر ہیں اور نااہل پی پی سرکار ٹریفک قوانین پر عمل درآمد تک نہیں کروا سکتی، حافظ نعیم الرحمان

ارسلان شیخ کا کہنا ہے کہ آئینی ضروریات کو پورا کیا جائے، وزیراعظم کو ریاست کے لیے والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے، سی سی آئی مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، آئین کے مطابق یہ اجلاس ہر 90 دن کے بعد ہونا چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی تقاضوں کو پورا کرے، پیپلز پارٹی نے ملکی مفاد میں وفاقی حکومت کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، لیکن سندھ حکومت کے وفاقی حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں۔

ارسلان شیخ نے کہا کہ عوام سوال کر رہی ہے کہ سندھ کا موٹر وے حکومت سندھ کیوں نہیں بنا رہی، وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں موٹر وے قائم کیے ہیں، مگر جب حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔

میئر سکھر کے مطابق سندھ میں گیس کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے کہنے پر لوگوں کو مفت بجلی دی جا رہی ہے، حکومت تھر کا دورہ کرے، تو اندازہ ہو گا کہ پیپلز پارٹی سب سے سستی بجلی بنانے جا رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس