نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ جاری ، شائقین سبز پرچم اٹھائے ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔
شائقین اپنے گھر والوں کے ساتھ پاکستان ٹیم کی شرٹس پہن کر میچ دیکھنے کے لیے نیشنل کراچی اسٹیڈیم میں پہنچ گے۔
پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود بینک سے سپیشل چھٹی لے کر میچ دیکھنے آیا ہوں، اتنا رش ہونے کے باوجود ہم میچ دیکھے گے، فخر زمان پاکستان کے لیے اچھا کھیلے گے اور آفریدی اپنی باؤلنگ کا جلوہ دیکھائے گے۔
ایک نوجوان نے پاکستان میٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر کی ان دنوں پرفامنس اچھی نہیں دیکھنے کو ملی لیکن اب امید کرتے ہیں کہ بابر پاکستان کے لیے اچھی پرفامنس دکھائے گے۔