غزہ کے شہر رفح میں ’امدادی مرکز کے قریب‘ اسرائیلی فائرنگ، تین فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

مقامی صحت حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں، امریکا کی قائم کردہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم تین فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ وہ ہلاکتوں کی اطلاعات کا […]
کہیں بارش تو کہیں شدید گرمی، این ڈی ایم اے نے دو سے سات جون تک الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 2 سے 7 جون کے دوران موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ ادارے کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے پوٹھوہار، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان […]
غیر ملکی کمپنیوں نے 1.8 ارب ڈالر کا منافع اپنے وطن منتقل کیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں نے تقریباً 1.8 ارب ڈالر کا منافع اپنے وطن منتقل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 115 فیصد زیادہ ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور […]
روایتی یا ڈیجیٹل، صحافت کا مستقبل کس سمت گامزن ہے؟

پاکستان میں صحافت ایک دوراہے پر کھڑی ہے۔ ایک طرف روایتی میڈیا ہے، جس پر عوام کا اعتماد وقت کے ساتھ کم ہوتا جا رہا ہے، اور دوسری طرف ڈیجیٹل میڈیا ہے، جو تیزی سے فروغ پا رہا ہے مگر اپنی ساکھ اور معیاری صحافت کے حوالے سے کئی سوالات کا سامنا کر رہا ہے۔ […]
’مسلمانوں پر الزام لگا کر قتل‘، انڈین ریاست آسام میں کیا ہو رہا ہے؟

انڈین ریاست آسام میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان واقعات میں زیادہ تر نشانہ اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں اور قبائلی برادریوں کے افراد کو بنایا جا رہا ہے۔ ایک تحقیقی ادارے ہندوتوا واچ کے مطابق یہ خطرناک رجحان بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے […]
اسرائیلی حملوں سے غزہ میں گُردوں کا اسپتال تباہ، مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں

اسرائیلی افواج کی بمباری سے شمالی غزہ میں نورا الکعبی کڈنی ڈائیلاسز سینٹر تباہ ہوگیا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق، یہ سینٹر گردے کے مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولیات فراہم کرتا تھا۔ حملے کے بعد مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صحت […]
کیا اب آپ کی بجلی کا بل 30 فیصد کم آئے گا؟

جون کی جھلسا دینے والی گرمی ہو یا جولائی کے حبس زدہ دن، گرمیوں میں بجلی کا استعمال کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ پنکھے، ایئر کنڈیشنر، کولر اور دیگر برقی آلات کے مسلسل استعمال سے مہینے کے اختتام پر بجلی کا بل عوام کے لیے ایک بڑا بوجھ بن جاتا ہے۔ ایسے میں ہر شہری […]
گرمی میں شدت یا بادل کی گھن گرج، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال سے متعلق تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں […]
موبائل ایپ، جو سعودی عرب میں حاجیوں کی مدد کرے گی

سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی موبائل ایپ تیار کی ہے جو حج کے دوران عازمین کو راستہ تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ اس ایپ کا نام “مساعد” ہے، اور اسے یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک ٹیم نے حسن السلمی کی قیادت میں تیار کیا ہے۔ اس ایپ کا […]
’فلسطین کو آزاد کرو‘، امریکا میں ایک شخص نے ہجوم پر پیٹرول بم پھینک دیا، چھ افراد زخمی

امریکا کے شہر بولڈر، کولوراڈو میں ایک شخص نے ہجوم پر پیٹرول بم پھینک دیے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے اس واقعے کو ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ […]