کراچی میں کانگو وائرس سے دوسری ہلاکت، عید قربان کے بعد کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ماہرین

کراچی میں کانگو وائرس سے دوسری ہلاکت ہوگئی۔ ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان اس مہلک وائرس کا شکار بن گیا۔ یہ رواں سال کراچی میں کانگو سے ہونے والی دوسری ہلاکت ہے۔ نوجوان کو شدید بخار اور جسم سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں داخل کیا […]
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی میں مودی امریکا کیوں نہیں گئے؟ انڈین سکیورٹی ماہر کا تجزیہ

انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملوں اور جواب کے بعد نئی دہلی کی کمزور پوزیشن کی نشاندہی کرنے والے سکیورٹی امور کے ماہر نے فیلڈمارشل عاصم منیر کی موجودگی میں انڈین وزیراعظم مودی کے امریکا جانے سے احتراض کی مختلف وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔ پراوین سوہنی نے انڈین حکومت اور دیگر کے اس […]
افغانستان نے چینی کمپنی کے ساتھ خام تیل نکالنے کا معاہدہ ختم کر دیا

افغانستان کی وزارت معدنیات اور پیٹرولیم نے چین کنٹریکٹر کمپنی افچین کے ساتھ کیا گیا 25 سالہ خام تیل نکالنے کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ، جو صوبہ سرپل کے علاقے قشقری میں آمو دریا آئل فیلڈ سے منسلک تھا، کمپنی کی بار بار خلاف ورزیوں اور معاہدے کی شرائط پر عدم عمل […]
ایران کی عوام اس وقت اپنی قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے ایک قابلِ عمل معاہدہ ممکن ہے، بشرطیکہ تمام فریق احتیاط اور ذمہ داری سے پیش آئیں۔ ماسکو میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ایران کی عوام اس وقت اپنی قیادت […]
ایران اسرائیل جنگ، پاکستان ہمسایہ ملک کا ساتھ کیسے دے سکتا ہے؟

اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگ نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پورے عالمِ اسلام اور عالمی برادری کو ایک نازک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ ایسے وقت میں جب دونوں ممالک ایک مکمل جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، یہ سوال بار بار اٹھایا جا رہا ہے کہ […]
امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی ’لنچ ملاقات‘ میں کیا گفتگو ہوئی؟ حکومتی ذرائع نے تفصیلات جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی، معاشی تعاون، انسداد دہشت گردی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹے کی […]
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا […]
اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اپنے خطاب […]
ایران اسرائیل جنگ دوسرے ہفتے میں داخل: جنگ میں امریکا کی مداخلت ’انتہائی خطرناک‘ ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب ایران نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی حملوں کے حالیہ مرحلے میں ایرانی ڈرونز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ ہفتے کی صبح […]
جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ایک بار پھر بم حملے کا نشانہ بنی، تاہم خوش قسمتی سے اس بار تمام مسافر محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پیش آیا، جہاں ٹرین ریلوے اسٹیشن سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ […]