جنرل سید عاصم منیرکی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، یہ انفرادی نہیں پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، آرمی چیف 

بلوچ قوم کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم پر دھبہ ہیں، آرمی چیف( فائل فوٹو)

حکومت پاکستان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وقافی کابینہ کے اجلاس میں مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق انڈیا کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر آرمی چیف کو ترقی دی گئی ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز […]

نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، مقدمہ ہے کیا؟

Noor muqadam case

نور مقدم قتل کیس میں سپریم کورٹ نے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ ٹرائل اور ہائیکورٹ کے فیصلے قانون کے عین مطابق تھے اور اس میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔ پیر کے روز سماعت […]

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز طے، تین ٹی 20 میچز لاہور میں ہوں گے

Pak bangladesh

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد یہ طے پایا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جو کہ لاہور میں منعقد ہوں […]

بہاولنگر میں گرمی سے طالبہ جاں بحق، پنجاب میں چھٹیوں کا اعلان، کب سے کب تک ہوں گی؟

Summars

پنجاب میں دن بدن گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں 13 سالہ کمسن طالبہ ملیحہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ 100 سکس آر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملیحہ […]

پاکستان، چین ذمہ دار ممالک، عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Dgispr

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دنیا کے دو ذمہ دار ممالک ہیں جن کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ چائنا میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خطے کی صورتحال، پاک چین تعلقات اور انڈیا […]

’خدا کی قسم، میں رویا نہیں تھا‘، پی ایس ایل میں کھیلنے والے ٹام کرن نے افواہوں کی تردید کر دی

Tom karan

انگلینڈ کے پیس باؤلنگ آل راؤنڈر ٹام کرن نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ حالیہ پاکستان، انڈیا کشیدگی کے باعث پروازوں کی معطلی پر بچوں کی طرح روئے تھے۔ یہ افواہ بنگلہ دیش کے نوجوان لیگ اسپننگ آل راؤنڈر رشاد حسین […]

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق پر آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

Ahad and sajal

سینئر اداکار آصف رضا میر نے پہلی بار اپنے بیٹے احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی طلاق پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آصف رضا میر نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور دونوں فنکاروں کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔ آصف رضا […]

بڑھتی گرمی کے بعد پنجاب و خیبرپختونخوا میں الرٹ جاری، خود کو کیسے بچائیں؟

Summar.

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دنوں درجہ حرارت معمول سے پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے، جس […]

سکھوں کے مقدس مقامات کے محافظ، گولڈن ٹیمپل پر حملے کا انڈین الزام مسترد کرتے ہیں، پاکستان 

Daftar kharja

پاکستان نے انڈین فوج کی طرف سے گولڈن ٹیمپل پر حملے کے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ الزام جھوٹا، بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے۔ ترجمان کا کہنا […]

ہنگری کا ’انٹرنیشنل کریمنل کورٹ‘ سے علیحدگی کا فیصلہ

Hungry '

ہنگری کی پارلیمنٹ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) سے علیحدگی کے بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ملک کا عالمی فوجداری عدالت سے انخلا کا ایک سالہ عمل شروع ہو جائے گا۔ عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات میں وارنٹ جاری […]