ایران امریکا تنازعہ میں شدت: کیا جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے؟

Ayat ullah khamnai

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر بڑھتی کشیدگی نے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اگر مذاکرات ناکام ہو جائیں تو ایران کی مذہبی قیادت کے پاس کوئی واضح متبادل منصوبہ (پلان بی) موجود نہیں۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت ناکامی سے دوچار ہوئی […]

امریکا کی نئی سمت: اسرائیل کی یتیمی اور خلیجی ترجیحات

Blog

اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا کامیاب اور غیر معمولی اور اسرائیل سے غیر مربوط دورہ مکمل کر چکے ہیں، تو ایک بات اب زیادہ وضاحت سے کہی جا سکتی ہے کہ غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی موجودہ حکومت، جس […]

جوہری جنگ ہوئی تو اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

Bilawal bhuto

وزیر اعظم کی جانب سے عالمی سفارتی مہم کے لیے پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا باقاعدہ اجلاس کمیٹی کے سربراہ سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے انڈیا پر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان […]

یورپی یونین کا اسرائیل سے اقتصادی تعلقات کے معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ

Eu head

یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات کے جامع معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ پیشرفت غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس نے منگل کے روز وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد […]

خضدار حملہ، 4 بچوں سمیت 6 جاں بحق: ’انڈیا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا‘

Bus attacked

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا خضدار کے زیرو پوائنٹ کے قریب […]

حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

Train

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ  کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عوام کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی سے منا […]

غزہ میں اسرائیلی محاصرہ جاری: بھوک سے مزید 326 فلسطینی شہید

Mom crying 2

غزہ کی سرحدوں پر اسرائیلی محاصرہ 2 مارچ سے جاری ہے۔ غزہ کے حکام کے مطابق اسرائیل کی ‘بھوک پالیسی’ کے نتیجے میں کم از کم 326 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری امداد نہ پہنچی تو 14000 شیرخوار بچے اگلے 24 گھنٹوں میں موت کے منہ […]

نجکاری کے سائے میں صحت کا بحران، کیا شہریوں سے ان کا بنیادی حق چھینا جا رہا ہے؟

Privatization

ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے منصوبوں نے صحت کے شعبے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عوامی سطح پر احتجاج، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی رائے اور طبی ماہرین کے تحفظات، یہ سب اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ نجکاری کے فیصلے سے عوامی صحت پر دور […]

اگر بات ہو گی تو وہ صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو گی ،عمران خان

Imran khan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے، مگر حکومت کے ساتھ کسی بھی صورت بات نہیں ہو گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان […]