انڈیا دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، انڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے۔ لندن میں […]
نامناسب لباس، عتیقہ اوڈھو ساتھی اداکار پر برس پڑیں

یہ گفتگو ایک آن لائن شو میں ہوئی جس میں عتیقہ اوڈھو کے ہمراہ نادیہ خان اور مرینہ خان بھی شریک تھیں۔ دورانِ گفتگو عتیقہ نے علی رضا کے نیم کھلے قمیص کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین فنکاراؤں کو ہمیشہ لباس کے حوالے سے سخت ہدایات دی جاتی ہیں، لیکن مردوں […]
ایران کے آخری شاہ کی پوتی یہودی نژاد امریکی شہری کی دلہن بن گئی، سوشل میڈیا پر بحث کیوں ہورہی ہے؟

برطانوی یہودی اخبار جیوش کرانیکل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے آخری شاہ کی پوتی ایمان پہلوی کی ایک یہودی نژاد امریکی کاروباری شخصیت بریڈلے شرمین سے شادی ہوگئی ہے جسے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنایا جا رہا ہے۔ شادی کی تقریب نیویارک میں سول میرج کے بعد پیرس میں منعقد ہوئی، […]
صحافیوں کے بائیکاٹ کے بعد وفاقی وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس : ’مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں‘

بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر صحافیوں نے وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب جب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے تاہم صحافیوں نے بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ […]
ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کرنے والے سابقہ ڈرائیور کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

فیصل ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ کے روز پیش آنے والی کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ضلع اوکاڑہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیصل ٹاؤن تھانے کی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او کی قیادت میں […]
’مقامی گدھے پاکستانیوں کی پہنچ سے باہر‘، پاکستان میں گدھوں کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟

عبدالرشید کراچی میں رہتا ہے۔ اس کے پاس ایک گدھا گاڑی تھا جس سے وہ اپنا سارا کاروبار سنبھالتا تھا۔ “ٹائیگر” نامی گدھا گزشتہ دنوں ایک حادثے میں مر گیا ہے۔ رشید ایک نئے گدھے کے بغیر بے روزگار ہو چکے ہیں۔ لیکن ایک نیا گدھا خریدنا اب ایک خواب بن چکا ہے, آٹھ سال […]
امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج، لاس اینجلس میں کرفیو نافذ، ٹیکساس میں نیشنل گارڈز تعینات

امیگریشن چھاپوں کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظر لاس اینجلس میں لوٹ مار اور پرتشدد واقعات کے بعد میئر کیرن بیس نے شہر کے وسطی علاقے میں جزوی کرفیو نافذ کر دیا ہے، جبکہ ریاست ٹیکساس میں گورنر نے مظاہروں سے قبل نیشنل گارڈز تعینات کر دیا ہے۔ پولیس نے کرفیو کے دوران مظاہرین […]
خبردار! یہ چیزیں گاڑی میں مت چھوڑیں

شدید گرمی نہ صرف انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیا کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر گاڑیوں میں بند ماحول میں درجہ حرارت غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتا ہے، جو بعض اشیاء کو دھماکہ خیز بنا دیتا ہے۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ایسے موسم […]
ٹرمپ اپنے دورِ حکومت میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے، امریکا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد کے حالیہ دورۂ امریکا پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیا ہے۔ ترجمان ٹیمی بروس نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ ثالثی کی خواہش کا ذکر کیا۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا […]
انڈیا کا مقدمہ اور جنگ جھوٹ پر مبنی ہے، بلاول بھٹو

پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا کا مقدمہ اور جنگ جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ پاکستان کا مقدمہ حقیقت پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی وفد بہت اچھا کردار ادا کر رہا ہے اور برطانیہ میں مزید ملاقاتیں کر رہا پے۔ انڈیا کے وفد […]