جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس: ‘وقت آچکا ہے کہ مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیلی تسلط کا خاتمہ کریں’

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے شوریٰ اراکین شریک ہیں، یہ اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران ایران پر بلاجواز اسرائیلی حملے کے خلاف شدید مذمت کی گئی اور اس […]
آئی جی سندھ کا جائزہ اجلاس: ‘عادی، مفرور و مطلوب ملزمان موقع پاتے ہیں قتل کرتے ہیں’

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خبردار کیا ہے کہ عادی، مفرور اور مطلوب ملزمان جب بھی موقع پاتے ہیں، وہ قتل جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس […]
پاکستان کے شہر شدید گرم موسم کی زد میں ہیں، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں جمعے کے روز موسم شدید گرم اور خشک رہا، جب کہ چار شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ پنجاب کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو میں ممکنہ کمی متوقع ہے کیونکہ […]
سندھ طاس جیسے معاہدے کمزور ہوئے تو علاقائی امن کمزور ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

سابق وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی یکطرفہ طور پر معطل کیا، سندھ طاس جیسے معاہدے کمزور ہوئے تو علاقائی امن کمزور ہوگا۔ یورپین تھنک ٹینک کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے […]
نئے مالی سال کے لیے سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش: ‘غربت نہیں بلکہ غریب کے خاتمے کا بجٹ ہے’

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 3,451.87 ارب روپے کا صوبائی بجٹ پیش کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔ پیش کردہ بجٹ کو جامع بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ سماجی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور […]
زخموں پر نمک یا مرہم؟ حنا بٹ کی مظلوم خاتون سے ‘ملاقات’ پر عوامی ردعمل نے سوالات اٹھا دیے

حافظ آباد میں ایک اندوہناک واقعے کا شکار ہونے والی خاتون سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے کی گئی “سرکاری ملاقات” اب سوالیہ نشان بن گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کی گئی اس ملاقات کو جہاں ایک جانب حکومتی حلقے سراہ رہے […]
ٹرمپ کی ایران کو تنبیہ: ’معاہدہ کریں ورنہ کچھ نہیں بچے گا‘

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ حکام پر شدید حملوں کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ “کسی معاہدے پر پہنچے، اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے”۔ یہ بیان انہوں نے جمعہ کی صبح اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دیا۔ جمعرات اور جمعہ […]
عالمی ممالک کا اسرائیل کی جانب ’بدلتا رویہ‘ اُس کی پالیسی تبدیل کرانے کی طاقت رکھتا ہے؟

غزہ میں اسرائیل کی مسلسل اور شدید جارحیت نے نہ صرف انسانی المیہ کو جنم دیا ہے بلکہ عالمی برادری کے رویے میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔ جہاں پہلے کئی مغربی ممالک اسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے تھے، وہیں اب اسرائیلی کارروائیوں میں بڑھتی ہوئی شدت، شہری ہلاکتیں، اسپتالوں، اسکولوں […]
ایران پر اسرائیلی حملہ: خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

13جون 2025 کی گرم رات، جب دنیا نیند کی آغوش میں تھی، مشرق وسطیٰ کی فضا ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھی۔ اسرائیلی فضائیہ نے تہران، اصفہان اور نطنز سمیت ایران کے اہم عسکری اور جوہری مراکز پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔ ان حملوں نے نہ صرف سفارتی کشیدگی کو شدید تر کر […]
سندھ کابینہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت: ’حملہ عالمی قوانین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘

سندھ کابینہ کے جمعرات کو ہونے والے پری بجٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی، جس میں کابینہ کے تمام اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایران پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کو “بلاجواز […]