ملکی تاریخ کے اہم ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے جیل سے خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہر سطح پر ہونے ضروری ہیں، […]
عمران خان کی دشمنی میں فارم 47 کی جعلی وزیرِاعلیٰ صحت کارڈ بند کررہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

سابق وزیرِ صحت و پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج عمران خان کی دشمنی میں فارم 47 کی جعلی وزیرِاعلیٰ مریم نواز صحت کارڈ بند کررہی ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت جب سے بنی ہے اسی کوشش میں ہے کہ کس طرح صحت کارڈ کو بند کیا جائے۔ جیل […]
دانش تیمور کا ڈرامہ ‘من مست ملنگ’ کو جذباتی الوداع

پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنے مقبول ڈرامہ سیریل ’’من مست ملنگ‘‘ کی آخری قسط کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ دانش تیمور نے اس ڈرامے کو اپنے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور اسے محض ایک ڈرامہ نہیں بلکہ ایک جذباتی اور سیکھنے سے بھرپور سفر […]
جنگلی حیات سے گھرا قید خانہ،ٹرمپ کا ملک بدری کے لیے مرکز بنانے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا ایورگلیڈز میں مرکز میامی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ایک دلدلی علاقے میں تارکین وطن کے لیے قائم ایک دور دراز حراستی مرکز کا افتتاح کریں گے، جسے ’ایلیگیٹر الکاٹراز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ مرکز میامی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور […]
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد: ’قیمتیں کم لیوی کو ختم کیا جائے‘

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں […]
کال لیک ہونے پر تھائی وزیراعظم معطل

وزیراعظم پیتونگتارن کو عبوری طور پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ یہ فیصلہ 36 سینیٹرز کی طرف سے دائر ایک درخواست کے بعد آئینی عدالت نے سنایا ہے۔ جس میں پیتونگتارن پر بددیانتی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کمبوڈیا کے سابق وزیرِاعظم […]
زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل کا اندرونی منظر

اسلام آباد میں 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کا منصوبہ ایک بار پھر فعال کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکٹر ایچ-16 میں واقع زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ وزیر مملکت طلال چوہدری، […]
مستونگ میں ایک بار پھر حملہ، بینک، تحصیل دفتر لٹ گیا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل دفتر اور دو بینکوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی […]
پنجاب کا نام ’مریم آباد‘ رکھ دیں، سوشل میڈیا پر بحث، حقائق کیا ہیں؟

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری منصوبوں کو حکومتی شخصیات کے نام اور تصاویر سے منسوب کرنے کا سلسلہ ایک باقاعدہ پالیسی کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی منصوبے براہِ راست ان کے یا ان کے والد نواز شریف کے نام سے منسوب […]
گاڑی، پٹرول، پرزوں سب پر ٹیکس: کیا اب بجٹ ’عوام دوست‘ ہے؟

10 جون 2025 کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا۔ ا س بجٹ میں گاڑیوں سے متعلق کچھ بڑی اور اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ یہ تبدیلیاں عام آدمی سے لے کر گاڑیاں بنانے والی کمپنیز تک سب پر اثر انداز ہوں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ بجٹ میں […]