بچوں کی اموات پر مریم نواز کا ایکشن، ڈی ایچ کیو پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ گرفتار

Maryam nawaz

پاکپتن کے ضلعی اسپتال میں مبینہ غفلت اور ناقص انتظامات کے باعث بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن پہنچ گئیں۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز، لیبارٹری، سٹور اور انتظار گاہ کا معائنہ کیا، جہاں مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے بد نظمی، غفلت، دواؤں کی […]

پاکستان نے مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Pakistani team

پاکستان نے   ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 (پلیٹ ڈویژن کپ) کے فائنل میں مالدیپ کو ایک شاندار مقابلے کے بعد 60 کے مقابلے میں 35 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جنوبی کوریا کے شہر جنجو میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابلِ شکست […]

روس  یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال وسیع پیمانے پر کر رہا ہے، جرمن وزیر دفاع

Ukrain waer

ڈچ اور جرمن انٹیلیجنس ایجنسیوں نے یوکرین میں روس کی جانب سے ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے وسیع پیمانے پر استعمال کے شواہد جمع کیے ہیں۔ ان ہتھیاروں میں ایسے دم گھٹنے والے کیمیکل شامل ہیں جو ڈرونز کے ذریعے خندقوں میں موجود یوکرینی فوجیوں پر گرائے جاتے ہیں تاکہ انہیں باہر نکال کر نشانہ بنایا […]

یوکرین پر روس کا  فضائی حملہ، 550 ڈرون اور میزائل داغے گئے

Russian attack on ukrain '

 یوکرین نے روس پر گزشتہ رات اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری اگناٹ کے مطابق روس نے ایک ہی حملے میں پانچ سو پچاس ڈرون اور میزائل استعمال کیے ہیں جو کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران […]

غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی، حکومت نے ای او بی آئی سے تفصیلات طلب کر لیں

Eobi

وفاقی محتسب کی انسپیکشن ٹیم نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے خلاف بڑی تعداد میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد ادارے کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کی جائیں۔ انسپیکشن ٹیم نے […]

اسلام آباد کی امام بارگاہوں پر خصوصی انتظامات

Imam bargah

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر عاشورہ کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے خصوصی  انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں پہلی بار موبائل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہ موبائل کنٹرول روم موبائل سگنلز کی عدم موجودگی میں بھی فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جلوسوں اور مجالس کی […]

کراچی، پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 6 رخمی، ریسکیو آپریشن جاری

Web (4)

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق اب تک چھ زخمیوں کو ملبے سے نکالا جاچکا ہے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ 4 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔ واقعہ صبح […]

ہالی ووڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Whatsapp image 2025 07 04 at 12.30.59

ہالی ووڈ کے معروف اداکار مائیکل میڈسن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں واقع اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ امریکی نشریاتی ادارے دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق مائیکل میڈسن کو ان کے گھر پر بے ہوش پایا گیا۔ پولیس کو 911 پر کال موصول ہوئی جس […]

افغانستان کی سرحد سے دراندازی کرنے والے 30 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، پاک فوج

Afghan weapons

پاک فوج نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں افغانستان کی سرحد سے دراندازی کرنے والے 30 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی دو اور تین جولائی کی درمیانی شب کی گئی، جب ایک بڑے شدت پسند گروہ کی پاکستان میں داخل ہونے کی […]

پاکستان ، انڈیا میں بات چیت نہ ہونا دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، بلاول بھٹو

Bilawal bhutto

اسلام آباد میں ‘پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک دیوار’ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اس […]