وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست 2026 سے 24 اگست 2026 تک ہوگا۔ قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
وزارتِ توانائی کے مطابق گزشتہ تین دن کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 25 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔







