📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

انھوں نے بی بی سی نیوز کی آزادے مشیری سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں اس کی تردید کرتا ہوں، ہم نے ایسا کوئی بھی حملہ نہیں کیا۔‘ وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم حملہ کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا، ’ہم حملہ کر کے اس کی تردید نہیں کریں گے۔‘

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کسی بھی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو تردید کی ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انڈین فوج کے مطابق پاکستان کی طرف سے فائر کیے گئے میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انڈین فوج نے کہا ہے کہ پاکستان نے میزائل اور ڈرونز سے انڈیا کے تین فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔ جن تین فوجی سٹیشنز کا نام لیا گیا ہے ان میں جموں، انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ادھم پور اور انڈین پنجاب میں پٹھان کوٹ شامل ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ایسے جھوٹے دعوے صرف آپ کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان دعوؤں کو مسترد اور رد کیا جاتا ہے۔‘

عطا تارڑ نے انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی، ایسے جھوٹے دعوے صرف انڈیا کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سکھر اور رحیم یار خان میں دو بھارتی ڈرون مار گرائے، بھارتی ڈرون سکھر اور رحیم یار خان کے اوپر پرواز کررہے تھے۔

بھارتی طیاروں کا ملبہ خود بھارتی فوج نے اٹھایاہے

جہازوں کی تباہی کے بعد بھارت نے سوچا اب درونز بھیجے جائیں

2019 میں چائے یہاں آ کر پی گئی تھی اس مرتبہ ہم نے وہاں بھجوا دی

بھارت نے 29 ڈرون نکارہ بنائے ایک ڈرون سے ہمارے 4 فوجی زخمی ہوئے

پتہ نہیں بھارت نے کہاں سے تصویریں اٹھائی اور جھوٹا پراپگینڈا کرنا شروع کر دیا

بھارت دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے

21 ویں صدی میں یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی کہانی گھڑ دیں

بھارت کو سینما کی دنیا سے نکل کر حقیقت کی طرف آنا چاہیے

بھارت کی طرف سے گرائے گے ڈرونز فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے

بھارت کی طرف سے کسی بھی حملے کی نگرانی کی جا رہی ہے

ٹیکنالوجی ترقی کے سبب ہر چیئز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے

بھارت کا پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کا دعوی جھوٹا ہے

شرم آنی چاہیے بھارت نے جھٹ کی بنیاد پر آج پاکستان میں ڈرونز حملے کیے گے

بھارت سے پاکستان میں آنے والی ہر چیز کو مانیٹر کیا جارہا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ جاری

بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا

انڈیا کا فوجی تنصیبات پر حملہ جھوٹ ہے

انڈیا بزدلانہ حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں

پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں

خواجہ آف میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے ولاے ڈرونز مار گرائے

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد ممکنہ انتظامی یا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر طلبا اور اساتذہ کو سہولت دینا ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے نو اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔

انڈین میڈیا رپورٹس میں انڈین وزارت دفاع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سات مئی کی انڈین کارروائی کے بعد سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب 15 انڈین شہروں میں ملٹری تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ انڈین وزارت دفاع کے مطابق پاکستانی فورسز نے پٹھان کوٹ، امرتسر، اترلائی، جالندھر، لدھیانہ، ادھم ہور، بٹھنڈا، چندی گڑھ، نال، پلوڑی اور بھوج سمیت دیگر مقامات پر ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ انڈین کے طیاروں کے ساتھ بھارت کا مورال بھی زمین پر گرا ہے، تباہ شدہ رافیلز کو عجائب گھر میں رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواجِ پاکستان نے اب تک اسرائیل ساختہ 25 ڈرون مار گرائے ہیں۔ یہ بزدلانہ حملہ انڈیا کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ پاکستانی افواج نے سافٹ اور ہارڈکل کی بدولت ڈرونز مار گرائے۔

پاکستانی نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق اٹک میں انڈین ڈرون سے ایک شخص شہید ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں چولستان کے مقام پر پاک فوج نے ایک انڈین ڈرون مار گرایا ہے۔ کھوہ چاپو والا کے قریب مار گرائے گئے ڈرون کا ملبہ موجود ہے۔

پاکستانی نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں والٹن اور برکی روڈ کے اطراف فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو نئی دہلی پہنچ کر انڈیا اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکیں۔ عراقچی نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران بھی یہی پیغام دیا تھا کہ دونوں ممالک کو ضبط و تحمل سے کام لینا چاہیے۔

لاہور کے بعد اب گوجرانوالہ، گجرات، چکوال اور سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بھی انڈین ڈرونز مار گرائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ چکوال کے تھانہ ڈوھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب بھی ایک ڈرون گرایا گیا جس کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے، تاہم یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور میں والٹن روڈ کے قریب پولیس نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈرون 5 سے 6 فٹ لمبا تھا اور سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حساس جگہوں کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا اور یہ ایک عمارت کے بہت قریب پہنچ چکا تھا۔ اس میں دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا، جس کی وجہ سے والٹن روڈ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ پہلے پولیس نے کہا کہ وہ دھماکے کی نوعیت اور جگہ کا پتا لگا رہے ہیں، لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ آواز بھارتی ڈرون کے گرنے کی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا۔

پاکستان کے تین بڑے شہروں، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ سفری منصوبے بنانے سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے تازہ ترین صورت حال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ یہ اقدام ان حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے جب منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد پاکستانی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا تھا، اگرچہ بعد میں اسے محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس اور مختلف ایئر لائنز کی ہدایات کے مطابق بھارت میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 20 سے زائد ایئرپورٹس کو 10 مئی تک بند کر دیا گیا ہے، تاہم بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی یا ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔ بھارتی ایئرلائنز نے ایئرپورٹ بندش سے متاثرہ مسافروں کے لیے سفری ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ بدھ کے روز بھارت میں 400 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفری معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔


مکمل تفصیلات:

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان جب حملہ کر گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے میڈیا کو بریفنگ میں بھارت کا انکشاف کیا گیا کہ انڈیا مسلسل پراپیگنڈا کر رہا ہے ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کسی بھی شہری علاقے میں کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی ڈرونز نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ڈرون نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو گرایا

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سکھر اور رحیم یار خان میں دو بھارتی ڈرون مار گرائے، بھارتی ڈرون سکھر اور رحیم یار خان کے اوپر پرواز کررہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات انڈیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی ہے۔ انڈیا نے گجرات، راولپنڈی، کراچی، میانولی، گجرانوالہ، اٹک اور میانوں میں ڈرون حملے کیے۔ ڈرون حملوں میں ایک شخص شہید ہوا ہے جب کہ چار جوان زخمی ہوئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں انڈیا کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔لائن آف کنٹرول پر انڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انڈیا کی جارحیت دیکھ رہی ہے۔ دنیا دیکھے انڈیا پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے۔ انڈیا کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز مار گرائے ہیں۔ انڈین ڈرونز کا ملبہ مختلف مقامات سے جمع کیا جارہا ہے۔ انڈیا خطے کی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

گزشتہ اپڈیٹس: رات گئے انڈیا کے پاکستان میں 6 مقامات پر میزائل حملے اور پاکستانی فضائیہ کا جواب

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف ایسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتی ہیں بلکہ بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ جارحیت کرنے والوں کو سبق سکھانا اچھی طرح جانتے ہیں۔

یاد رہے انڈیا میں پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سات مئی کی صبح پاکستان کے متعدد مقامات پر حملے کیے جس میں 31 افراد شہید ہوگئے۔ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے جس میں تین فرانس سے خریدے گئے رافائل طیارے بھی شامل تھے۔