لائیو

’پٹرولیم لیوی‘ بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعتِ اسلامی کی تحریک: 'دھرنے جاری رہیں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس سات ستمبر کو ہوگا'، لیاقت بلوچ

مادھو لعل حسین
’پٹرولیم لیوی‘ بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعتِ اسلامی کی تحریک: 'دھرنے جاری رہیں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس سات ستمبر کو ہوگا'، لیاقت بلوچ4 ستمبر، 2026

جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف ملک بھر میں جاری دھرنے 20ویں روز میں داخل ہوگئے ہیں۔ 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے دوران حکومتی وفد نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت اور جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر ماہرین کی سطح پر مشاورت کرنے پر اتفاق کیا، جب کہ جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ مذاکرات کے ساتھ دھرنے بھی جاری رہیں گے۔

  • اب جماعت اسلامی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی نائب امیر لیاقت بلوچ کریں گے، جب کہ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں حکومت کی سنجیدگی اور مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات اہم ہوں گے، تاہم ملک بھر میں دھرنے، احتجاج اور جلسے جاری رہیں گے۔

  • جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کو عوام پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس میں کمی اور عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کے مطابق احتجاجی دھرنے ملک کے مختلف شہروں میں جاری ہیں اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنے اور احتجاج جاری رکھے جائیں گے۔

گزشتہ تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں!

تازہ اپڈیٹس

  1. جماعت اسلامی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، لیاقت بلوچ

    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مذاکراتی ٹیم کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جب کہ جماعت اسلامی کے دھرنے، احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے۔

    لاہور میں بیان دیتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیاء الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ شامل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جائے گی، تاہم مسئلے کے حل میں پیش رفت کا انحصار حکومت کی سنجیدگی اور اس بات پر ہوگا کہ وہ کتنے وقت میں مطالبات پر عملی اقدامات کرتی ہے۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے اور احتجاج کسی ذاتی یا سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے باوجود ملک بھر میں جماعت اسلامی کے دھرنے، احتجاج اور جلسے جاری رہیں گے۔

مزید خبریں