الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں تقرر و تبادلوں اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار 2 سے 6 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ ان کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک ہوگی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 14 سے 18 نومبر تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ ان اپیلوں پر 19 سے 23 نومبر تک فیصلے کیے جائیں گے۔

امیدوار 25 نومبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نتائج مرتب کرنے کا عمل 21 سے 24 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بظاہر حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ ان کے مطابق کمیشن مجبور ہو کر انتخابات کرانے کا حکم جاری کر رہا ہے۔