ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کردی ہے، جس کے تحت اب رینجرز اہلکار 15 اکتوبر 2026 تک تعینات رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک کی گئی تھی، تاہم موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رینجرز کی تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رینجرز اہلکار چیف کمشنر اسلام آباد اور صوبائی حکومت کی جانب سے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔







