وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کی گئی ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر گاڑیوں کی فوری منتقلی کی ہدایت کی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں صوبائی پولیس کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔







