پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔

نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
اس سے قبل 10 سے 12 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔
ان قیمتوں میں نئی تبدیلی کے حساب سے پیٹرول کی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا عمل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں جاری ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کا اثر ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی پڑ سکتا ہے۔







