محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ ملک کے انتہائی شمالی علاقوں پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کراچی میں 39، تربت، لسبیلہ اور شہید بینظیر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







