ریسکیو حکام کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے تحصیل یاسین جا رہی تھی کہ رات ساڑھے 7 بجے کے قریب مورکہ گاؤں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر دریائے یاسین میں جاگری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار 10 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ رضاکاروں نے دریا سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا، جس کے بعد لاشوں کو سول اسپتال طاؤس منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال گوپس پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال گاہکوچ منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔







