جماعت اسلامی کا وفد وزارتِ پیٹرولیم کے اے بلاک میں حکومتی بریفنگ لے گا۔
حکومت کی جانب سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ توانائی اویس لغاری اور دونوں وزارتوں کی بیوروکریسی پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے معاملے پر اب تک ہونے والی پیشرفت سے وفد کو آگاہ کریں گے۔
حکومتی بریفنگ کی روشنی میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے معاملے پر باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف شہروں میں دھرنے اور احتجاج جاری ہیں، جبکہ جماعت نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور وہاں دھرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔







