سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار کے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی، جہاں دہشت گرد تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا ہے، جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔