گرفتار ملزمان میں والد حقیقی محمد انور، بھائی حماد، حمزہ اور بہن حنا شامل ہیں، 26 ستمبر کوتشدد زدہ لڑکی مردہ حالت میں گنگا رام ہسپتال لائی گئی، ملزمان مقتولہ کی نعش ہسپتال چھوڑ کر فرارہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا

ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ مقتولہ کو پائپ، لوہے کی سلاخوں اور دیگر اشیا سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ماہم کے حساس اعضا ء کو گرم لوہے اور چھری سے جلانے کا بھی انکشاف ہوا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق والد، بہن اوردو بھائی مبینہ طور پر تشدد کرنے والوں میں شامل ہیں۔مسلسل تشدد اور مبینہ زیادتیوں کے باعث ماہم جانبر نہ ہو سکی، تمام مرکزی ملزمان گرفتار، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔







