پولیس ذرائع کے مطابق تین نامعلوم مسلح افراد ایس ایم جی رائفلوں سے لیس ہوکر یتیم خانہ چوک کی جانب سے آئے اور مسجد کے قریب ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر 2 شہری بھی زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔







