امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں مفت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
بنو قابل گجرات کے طلبہ و طالبات کو 9 مختلف کورسز کروائے گئے ہیں، جبکہ شہر میں الخدمت بنو قابل کے 6 مراکز قائم ہیں۔
بنو قابل نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ الخدمت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر ان کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔







