پرائم منسٹر آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، جسے جے یو آئی کے سربراہ نے قبول کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔